بینائی کا تیز ہونا ایک بہت بڑی نعمت ہے، جن افراد کی بینائی تیز نہیں ہوتی انہیں روز مرہ زندگی میں بے تحاشہ مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو آنکھوں کی چند ایسی ورزشوں کے بارے میں بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ نہ صرف اپنی بینائی بہتر کر سکیں گے بلکہ بینائی تیز بھی کر سکیں گے۔
اپنے سر کو سیدھا رکھیں،پھر اپنی آنکھوں کو قوت کے ساتھ اوپر اُٹھائیں اور تھوڑی دیر اسی حالت میں رہیں۔
.پھر اپنی نظروں کو جہاں تک ہوسکے نیچے کریں، تھوڑی دیر رکیں پھر اپنی بائیں جانب دور تک دیکھیں
پھر کچھ دیر اسی حالت میں رہیں اور دائیں طرف دور تک دیکھیں۔
ایک لمحہ اسی حالت میں رہنے کے بعد آنکھوں کی پتلیوں کو چاروں اطراف میں گھمائیں، ان ورزشوں سے چند ہی دنوں روز میں آنکھیں روشن تیز ہوجائیںگی اور آنکھوں پر حیرت انگیز فرق بھی پڑے گا۔