Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے، مدت ملازمت میں توسیع پریقین نہیں رکھتا ، مقررہ وقت پر ملازمت سے ریٹائر ہوں گا،دہشتگردی کے خاتمے کا سلسلہ بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے اور میں ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا،مقررہ وقت پر ہی ملازمت سے ریٹائر ہوں گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی کوششیں مکمل طاقت کے ساتھ جاری رہیں گی،پاکستان کا قومی مفاد سپریم ہے جس کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا،جنرل راحیل شریف نے ستائیس نومبر دو ہزارتیرہ کو پندرہویں آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا تھا اور انہوں نے رواں سال نومبر کے آخری ہفتے میں ریٹائر ہونا ہے۔
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے، مدت ملازمت میں توسیع پریقین نہیں رکھتا ، مقررہ وقت پر ملازمت سے ریٹائر ہوں گا،دہشتگردی کے خاتمے کا سلسلہ بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے اور میں ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا،مقررہ وقت پر ہی ملازمت سے ریٹائر ہوں گا۔
آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی کوششیں مکمل طاقت کے ساتھ جاری رہیں گی،پاکستان کا قومی مفاد سپریم ہے جس کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا،جنرل راحیل شریف نے ستائیس نومبر دو ہزارتیرہ کو پندرہویں آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا تھا اور انہوں نے رواں سال نومبر کے آخری ہفتے میں ریٹائر ہونا ہے۔