شائع 04 مئ 2016 05:46am

پیسے بچا نے کے چند آسان طریقے

آجکل مہنگائی اتنی بڑ ھ گئی ہے کہ سمجھ نہیں آتا پیسے کیسے بچائے جائےں۔ کھانا ناشتہ، بچوں کی اسکول کی فیس ان سب میں پورے مہینے کی کمائی کہاں نکل جاتی ہے کچھ پتہ نہیں چلتا۔ ہمیں آپکی پریشانی کا اندازہ ہے اسلئے آج ہم آپکو پیسے بچانے کے چند آسان طریقے بتائیں گے۔

ہرا دھنیا:انسان کے سب سے زیادہ پیسے کھانے میں خرچ ہو جاتے ہیں اسلئے پیسے بچا نے کا ایک آسان طریقہ کچن گارڈن ہے۔آپ اپنے گھر میں سبزیاں اگا کربڑی آسانی سے پیسے بچا سکتے ہیں ۔ہرا دھنیا ایسی سبزی ہے جسے بہت آسانی سے گھر میں اگایا جا سکتا ہے اور اس کے لئے بہت بڑ ی جگہ کی ضرورت بھی نہیں ہوتی ایک چھوٹے سے گملے میں آپ ہرا دھنیا اگائیے اور پیسے بچائیے۔

پودینہ: پودینہ بھی بہت آسانی سے گھر میں اگ جاتا ہے ۔آجکل یہ مارکیٹ میں بہت مہنگا مل رہا ہے اسے گھر میں لگائیے او ر بچت کا لطف اٹھا ئیے۔

ٹماٹر: آجکل ٹماٹر تو جیسے بہت ہی قیمتی ہوگئے ہیں انکی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں لیکن آپ انہیں بڑی آسانی سے گھر میں کسی چھوٹے سے گملے میں اگا سکتے ہیں اور یہ بڑی جلدی اگ جاتے ہیں ایک بار اگر آپ نے انہیں گھر میں اگا لیا تو آپکے بہت سارے پیسوں کی بچت ہو جائیگی۔

Read Comments