Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
گلگت:گلگت میں پاک چین سرحد کے قریبی علاقوں میں شدید سردی اوربرفباری سے نظام زندگی مفلوج ہے،بالائی ہنزہ میں شہری گھروں میں محصور ہو گئے۔ملک کے بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کی لہر برقرار ہے۔پاک چین سرحد کے قریب بالائی ہنزہ کے علاقے میں شدید سردی اوربرفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، لوگوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بالائی ہنزہ کے علاقے میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی عائد ہے جس کے باعث عوام کو جلانے کے لیے لکڑی مہنگے داموں حاصل کرنا پڑ رہی ہے۔شدید سردی کے باعث علاقہ مکینوں کو گرم ملبوسات اورگرم خوارک کے لیے خصوصی انتظامات کرنا پڑتے ہیں جبکہ سفر میں بھی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
گلگت:گلگت میں پاک چین سرحد کے قریبی علاقوں میں شدید سردی اوربرفباری سے نظام زندگی مفلوج ہے،بالائی ہنزہ میں شہری گھروں میں محصور ہو گئے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کی لہر برقرار ہے۔پاک چین سرحد کے قریب بالائی ہنزہ کے علاقے میں شدید سردی اوربرفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، لوگوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بالائی ہنزہ کے علاقے میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی عائد ہے جس کے باعث عوام کو جلانے کے لیے لکڑی مہنگے داموں حاصل کرنا پڑ رہی ہے۔
شدید سردی کے باعث علاقہ مکینوں کو گرم ملبوسات اورگرم خوارک کے لیے خصوصی انتظامات کرنا پڑتے ہیں جبکہ سفر میں بھی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔