فیصل آباد: مبینہ تشدد کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج

شائع 25 جنوری 2016 02:25pm

فیصل آباد:فیصل آباد میں مبینہ تشدد کے خلاف غلام محمد آباد جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے ایمرجنسی اور او پی ڈی میں کام بند کر کے احتجاج کیا اور روڈ بلاک کر دیا۔

فیصل آباد میں غلام محمد آباد جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق گذشتہ رات یوسی ایک سو چھیالیس کے پی ٹی آئی چیئرمین نے ڈاکٹروں پر مبینہ تشدد کیا، جس کے خلاف ڈاکٹرز نے ایمرجنسی اور او پی ڈی میں کام بند کر کے اسپتال کے باہر احتجاج کیا گیا اور سڑک بند کر دی۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ساجد حسین اپنی مرضی کا میڈیکل رزلٹ لینا چاہتا تھا،انکار پر ساتھیوں سمیت ڈاکٹروں پر تشدد کیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔

ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا،پولیس حکام کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کرتے ہوئے ایمرجنسی میں کام شروع کر دیا جبکہ مقدمے کے اندراج تک او پی ڈی میں ہڑتال رہے گی۔

Read Comments