شائع 06 اکتوبر 2017 06:22am

فریال مخدوم کی بناء میک اپ تصاویر نے سوشل میڈیا کو جھنجوڑ کر رکھ دیا

برطانیہ کے پاکستانی نژاد عالمی چیمپیئن باکسر عامر خان کی سابقہ اہلیہ فریال مخدوم پیشے کے لحاظ سے ایک ماڈل ہیں اور اسی لئے ہمیشہ انہیں میک اپ میں ہی دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ دنوں وہ ایک نجی ہسپتال میں اپنے ٹیسٹ کروانے پہنچیں تو انہیں بناء میک اپ اسپاٹ کیا گیا۔

میک اپ کے بناء وہ اس قدر مختلف نظر آرہی تھیں کہ دیکھنے والا یہ کہہ ہی نہیں سکتا یہ وہی فریال مخدوم ہیں جنہیں ہم دیکھتے ہوئے آرہے ہیں۔ آپ بھی ان کی بناء میک اپ تصاویر ملاحظہ کریں ہمیں یقین ہے آپ بھی پہچاننے سے قاصر رہیں گے۔

یاد رہے عامر خان اور فریال کے درمیان پچھلے کافی عرصے سے معاملات درست سمت میں نہیں ہیں اور عامر انہیں طلاق دینے کا فیصلہ بھی کرچکے ہیں۔ ان دونوں کی ایک بیٹی ہے اور دوسرے بچے کی آمد بھی متوقع ہے۔

Read Comments