عمران فاروق قتل کیس ،ملزم شمیم کی زندگی کیلئے خطرات کا اظہار

شائع 25 جنوری 2016 05:13pm

کراچی :عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ان کے جیل میں ان کے شوہر کی جان کو خطرہ ہے، ان پر تشدد ہورہا ہے۔

ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی، سپریم کورٹ اس تمام تر صورتحال کا نوٹس لے۔عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کی اہلیہ بینا خالد نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں خطرہ ہے۔

انہیں ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اہلیہ خالد شمیم کا کہنا تھا کیس میں آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیئے جارہے۔واقعہ برطانیہ میں پیش آیا، لیکن تفتیش پاکستان میں ہورہی ہے۔بینہ خالد نے کہا ان کے شوہر کو برطانیہ بھیجا جائے تاکہ سچ سامنے آسکے،سپریم کورٹ اس تمام تر صورتحال کا نوٹس لے۔

Read Comments