شائع 09 اکتوبر 2017 07:26am

بگ باس 11: دھمکی دینے پر سلمان خان کے خلاف ایف آئی آر درج؟

بھارت کے سب سے متنازعہ اور سب سے مشہور رئیلٹی شو کے بارے میں گذشتہ شب شو سے رخصت ہونے والے زبیر خان نے سنسنی خیز انکشافات کردیئے۔ انہوں نے پورے بگ باس شو کو ایک رئیلٹی نہیں بلکہ اسکرپٹڈ شو قرار دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق بگ باس سیزن الیون کی شروعات سے ہی تنازعات کا شکار رہا ہے اور صرف یہی نہیں ایک کنٹسٹنٹ پریانکا شرما کو اپنے ساتھی کنٹسٹنٹ آکاش ڈیڈلانی کو دھکا دینے اور تھپڑ مارنے کے الزام میں شو سے نکال بھی دیا گیا ہے۔

لیکن اب شو کو ان تمام چیزوں سے بھی گھمبیر صورتحال کا سامنا ہے۔ بگ باس کے ایک کنٹسٹنٹ زبیر خان (جن کے مبینہ طور پر داؤد ابراہیم کی فیملی کے ساتھ تعلقات ہیں) کو ہاؤس میٹس کے ساتھ بدتمیزی کرتے اور دھمکیاں دیتے دیکھا گیا ہے جس کے بعد شو کے ہوسٹ سلمان خان بھی آگ بگولہ ہوگئے۔ انہوں نے نہ صرف شو کے دوران زبیر کو جھاڑ پلائی بلکہ خبردار بھی کردیا۔

جبکہ دوسری جانب زبیر خان کو خود کو بہتر ثابت کرنے سے قبل ہی گذشتہ شب شو سے الیمنیٹ کردیا گیا۔ تاہم انہوں نے بگ باس ہاؤس چھوڑنے سے قبل ایک بڑا ڈرامہ کھڑا کردیا، انہوں نے اپنے پاس موجود تمام دوائیاں ایک ساتھ کھالیں جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اب ان کی حالت بہتر ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے وہ شو سے نکالے جانے پر انتہائی افسردہ ہیں۔

تاہم اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد وہ سلمان خان کے خلاف دھمکانے اور حراساں کرنے کی کمپلین لے کر مقامی تھانے پہنچ گئے لیکن پولیس نے ان کی ایف آئی آر درج نہ کی۔

پھر جب زبیر کوئی چارہ نظر نہ آیا تو انہوں نے ایک مقامی این جی او کو اپنا سہارا بنانے کا فیصلہ کیا اور ایک خط لے کر ہیلپ کیئر سینٹر پہنچ گئے۔ جس میں انہوں نے این جی او سے استدعا کی کہ میری مدد کی جائے۔

: ان کا لکھا گیا خط ملاحظہ کیجیئے

اس خط میں انہوں نے کئی انکشافات کئے انہوں نے بتایا کہ سلمان خان اور کلرز انہیں کس طرح حراساں کررہے ہیں اور پولیس میری کی مدد کو بالکل تیار نہیں۔ این جی او نے زبیر کی بات سننے کے بعد ان کی مدد کرتے ہوئے پولیس کو ایک خط جاری کیا جس میں پولیس کو ان کا کیس سننے اور ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی گئی۔

Thanks to bollywoodlife

Read Comments