شائع 09 اکتوبر 2017 02:49pm

عالیہ بھٹ کا دیپیکا پڈوکون کیلئے حیران کن ردِ عمل

چند روز قبل دیپیکا پڈوکون نے رانی پدماوتی کے روپ میں سامنے آکر مداحوں کے ہوش اُڑادیئے تھے۔

مداحوں کے ساتھ ساتھ بہت سے بولی وڈ فنکار ایسے بھی تھے جنہوں نے سوشل میڈیا پر نئی فلم میں دیپیکا کے زبردست انداز کو سراہا تھا۔

ان فنکاروں میں عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں جنہوں نے دیپیکا پڈوکون کو خوب سراہا۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ  جب میں دیکھتی ہوں کہ میرے ہم عصر زبردست کام کررہے ہیں تو بہت متاثر کن محسوس کرتی ہوں۔ جب میں نے دیپیکا کی فلم پدماوتی کا پوسٹر دیکھا تو میں اُچھل رہی تھی۔

کرن جوہر سے بات چیت کے دوران عالیہ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے میں 90برس کی عمر تک اداکاری کررہی ہوں گی اور فلم کے سیٹ سے ہی دنیا کو الوداع کہہ دوں گی۔

عالیہ فی الحال میگھنا گلزار کی زیر ہدایت بننے والی فلم راضی میں مصروف ہیں۔

فلم راضی آئندہ برس 11مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

Filmfare بشکریہ

Read Comments