Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ادارے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف دو فروری سے فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ آج سے پی آئی اے ہیڈ آفس ، ملک بھر کے بکنگ دفاتر اور پی آئی اے ٹریننگ سینٹر کی بھی تالہ بندی کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت ملازمین کو ایک موقع دے، ادارے کی بحالی نہ کر سکے تو حکومت جو چاہے فیصلہ کرے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ بات چھبیس فیصد حصص کی فروخت کی ہو یا کسی اسٹریٹیجک پارٹنر کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ فضائی آپریشن کی معطلی کے حوالے سے سول ایوی ایشن سمیت ادارے کی تمام یونینز اور ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لے رکھا ہے، پی آئی اے ترجمان نے جیک پائی کے رہنماﺅں سے اپیل کی ہے کہ آپریشن کی معطلی اور دفاتر کی تالہ بندی سے قومی فضائی کو مالی نقصان اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا۔
کراچی :پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ادارے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف دو فروری سے فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ آج سے پی آئی اے ہیڈ آفس ، ملک بھر کے بکنگ دفاتر اور پی آئی اے ٹریننگ سینٹر کی بھی تالہ بندی کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت ملازمین کو ایک موقع دے، ادارے کی بحالی نہ کر سکے تو حکومت جو چاہے فیصلہ کرے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ بات چھبیس فیصد حصص کی فروخت کی ہو یا کسی اسٹریٹیجک پارٹنر کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ فضائی آپریشن کی معطلی کے حوالے سے سول ایوی ایشن سمیت ادارے کی تمام یونینز اور ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لے رکھا ہے، پی آئی اے ترجمان نے جیک پائی کے رہنماﺅں سے اپیل کی ہے کہ آپریشن کی معطلی اور دفاتر کی تالہ بندی سے قومی فضائی کو مالی نقصان اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا۔