فلم گولڈ کا پٹیالا شیڈول مکمل
اکشے کمار نے اپنی آئندہ آنے والی فلم گولڈ کا پٹیالا میں فلمایا جانے والا حصہ مکمل کرلیا ہے۔
پچاس سالہ اداکار نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے مداح انہیں الوداع کر رہے ہیں۔
انہوں نے پوسٹ پر لکھا کہ گولڈ کا ایک اور زبردست شیڈول اپنے اختتام کو پہنچا، اس بار پٹیالا میں۔
ریماکاگتی کی زیرہدایت بننے والی فلم گولڈ کی کہانی بھارت کے بحیثیت آزاد قوم سال 1948میں لندن پہلا اولمپک میڈل جیتنے پر مبنی ہے ۔
فلم کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی اور فرحان اختر ہیں۔
فلم ایکسل انٹرٹینمینٹ کے بینر تلے بن رہی ہے اور آئندہ برس 15اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
بشکریہ زی نیوز
Read Comments