خوبصورتی کے لئے پلاسٹک سرجری کا سہارا نہ لینے والی 10 مشہور اداکارائیں
اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ قدرت نے انسان کو جو حسن عطا کیا ہے ایسا حسن دنیا کی کسی بھی چیز سے حاصل نہیں کیا جاسکتا، چاہے وہ میک کیا جائے یا سرجری اُس میں وہ بات کبھی آ ہی نہیں سکتی جو قدرتی حسن میں ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو ان اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو اسی مفروضے پر عمل کرتے ہیں اور انہوں نے اپنے حسن کو نکھارنے کے لئے کبھی کسی پلاسٹک سرجری کا سہارا نہیں لیا۔ سونم کپور ایک وقت تھا جب اسٹائل ڈیوا سونم کپور کا وزن 90 کلوگرام تھا اور وہ جنک فوڈ کے علاوہ کسی چیز کی فرمائش نہیں کرتی تھیں۔ لیکن جب انہیں اس بات کا احساس ہوا تو انہوں نے محنت اور لگن کے بلبوتے پر اپنے وزن میں نہ صرف نمایاں کمی کی بلکہ اپنے حسن کو بھی نکھار لیا۔ ایشوریا رائے بچن سابقہ مس یونیورس ایشوریا رائے بچن کا حُسن دنیا بھر میں مشہور ہے انہوں نے بھی کبھی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی یا یوں کہیے انہیں کبھی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ شردھا کپور بولی وڈ کے مشہور و معروف کامیڈین اور ولن شکتی کپور کی بیٹی شردھا نے بھی کبھی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی یہاں تک کہ وہ اکثر پارٹیز اور ایوارڈ شوز میں تو انتہائی کم میک اپ کے ساتھ ہی شرکت کرلیتی ہیں۔ دپیکا پاڈوکون فلم 'اوم شانتی اوم' سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی دپیکا پاڈوکون اب ہالی وڈ میں بھی جا پہنچی ہیں تاہم انہوں نے اتنا لمبا سفر طے کرنے کے بعد بھی کبھی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔ پرینیتی چوپڑا سونم اور سوناکشی کی طرح پرینیتی چوپڑا بھی اچھے خاصے وزن کی مالکن تھیں لیکن انہوں نے بھی اپنی انتھک محنت کے ذریعے نہ صرف اس وزن کو کم کیا بلکہ ایک گورجیئس لُک حاصل کرتے ہوئے بولی وڈ میں اپنی دھاک بھی بٹھالی۔ عالیہ بھٹ عالیہ بھٹ کو تو ہم بچپن سے ہی دیکھتے آرہے ہیں اور جتنی وہ بچپن میں کیوٹ لگتی تھیں آج اتنی ہی گورجیئس لگتی ہیں انہوں نے بھی کبھی بھی پلاسٹک سرجری کے بارے میں سوچا تک نہیں ہے۔ یامی گوتم فلم 'سرکار' کی اداکارہ یامی گوتم بھی ہمیشہ پلاسٹک سرجری کی مخالف ہی نظر آئیں۔ وہ بناء سرجری کرائے ہی خاصی خوبصورت نظر آتی ہیں۔ سوناکشی سنہا دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا بھی بولی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل بہت موٹی تھیں انہوں نے بھی ورک آؤٹ کی اپنی روٹین اور ڈائٹ سے وزن کو کم کیا اس کے علاوہ انہوں نے کبھی کسی قسم کی کوئی سرجری بھی نہیں کروائی ہے۔ جنیلیا ڈیسوزا دو بچوں کی ماں رتیش دیشمکھ کی اہلیہ جینیلیا نے بھی کبھی سرجری کے بارے میں نہیں سوچا وہ قدرتی حسن اور نکھار پر یقین رکھتی ہیں۔ الینا ڈیسوزا الینا ڈیسوزا بھی بولی وڈ کی خوبرو اداکاراؤں کی لسٹ میں آتی ہیں تاہم انہوں نے کبھی اس خوبصورتی کے لئے پلاسٹک سرجری کا سہارا نہیں لیا۔ Thanks to wittyfeed