شائع 10 اکتوبر 2017 02:02pm

سرسوں کے 5حیران کن فوائد

سرسوں میں انسانی صحت کیلئے ان گنت فوائد موجود ہیں۔ قدیم دور سے ہی سرسوں ہماری غذاؤں اور روزمرہ کے استعمال میں نہایت اہمیت کا حامل رہا ہے۔لیکن سرسوں میں موجود چند حیران کن فوائد آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے۔

سرسوں میں موجود 5حیران انگیز فوائد ملاحظہ ہوں

کینسر سے بچاؤ

سرسوں میں موجود گلوکوسِنولیٹس متعدد اقسام کے کینسرکے خلاف لڑتا ہے۔

دل کی صحت بہتر بناتا ہے

سرسوں کا تیل بحیثیت پکوان تیل بہترین انتخاب ہے۔ اس تیل میں موجوددیگر کارآمد اجزاء کے ساتھ  اومیگا-3فیٹی  ایسڈز  دِل کی صحت کیلئے نہایت مفید ہیں۔

نظامِ تنفس کی بیماریوں سے راحت

رائی میں موجود سردی اور سائینس کے مسائل کے علاج کے سبب اس کوقدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ دمہ کے اٹیک کے دوران سرسوں کے تیل میں تھوڑی مقدار میں کافور ملا کر لگانا سانس لینا آسان بناتا ہے اور بلغم کو ختم کرتا ہے۔

درد کا علاج

رائی کے دانوں سے بنا پلاسٹر تکلیف اور جسم کی اینٹھن کو صحیح کرتا ہے۔ لیکن واضح رہے کہ اس پلاسٹر کی تاثیر گرم ہوتی ہے، براہ راست جِلد پر لگانا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اس سے بچنے کیلئے لینن کا ٹکڑابیچ میں ضرور بِچھا لینا چاہیئے۔

ذیابیطس کو قابوکرتی ہے

سرسوں کا پتہ  ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بہترین ہے۔ بہت سی تحقیقوں میں یہ بات معلو م ہوئی ہے کہ سرسوں کی اینٹی آکسیڈینٹ عملیات ذیا بیطس میں آکسیجن فری مالیکیولز کے اثرات کو نیوٹرلائز کرنے میں مدد دیتی ہیں اور آکسیڈیٹو دباؤ کے سبب ہونے والے نقصانات سے بچاتی ہیں۔

Organic Facts بشکریہ

Read Comments