شائع 11 اکتوبر 2017 02:54pm

ریس 3کی کاسٹ میں بوبی دیول بھی شامل

ریس فرینچائز کا تیسرا حصہ آج کل خوب خبروں کی زینت بن رہا ہے۔

فلم میں موجودگی کے حوالے سے اسٹار کاسٹ سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس کے متعلق متعدد قیاس آرائیاں کی گئیں جن کی  بعد میں تصدیق کردی گئی۔

اب فلم میں ایک اور حیران کن انٹری ہوئی ہے۔

فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی نے ٹوئٹر پر مداحوں کو یہ خبر دی کہ بوبی دیول ریس فیملی کے ساتھ جُڑنے والے ہیں۔

بوبی آخری بار پوسٹر بوائز میں اپنے بھائی سنی دیول اور شریاس تلپڑے کے ہمراہ دِکھے تھے۔

ریس 3کی ہدایتکاری کے فرائض ریمو ڈی سوزا انجام دے رہے ہیں ۔

فلم آئندہ برس عید پر ریلیز کی جائے گی۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments