شائع 14 اکتوبر 2017 12:27pm

اجے زبردست بندہ ہے: عامر خان

گول مال اگین اور سیکریٹ سپر اسٹار دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہیں لیکن اس سبب بولی سپر اسٹار عامر خان اور اجے دیوگن کے درمیان کوئی گرما گرمی نہیں ہے۔

عامر خان نے اجے دیوگن کی'زبردست آدمی' کہہ کر تعریف کی ہے۔

عامر نے ہفتے کے روز ٹوئٹر پر اجے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔

عامر خان نے ٹوئٹ کیا کہ یہاں گول مال کیلئے ہوں۔ کافی عرصے بعد اجے سے ملاقات ہوئی۔ کیا زبردست آدمی ہے وہ۔

دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ 1997میں ریلیز ہونے والی فلم عشق میں جوہی چاؤلا اور کاجول کے ہمراہ کام کیا تھا۔

اجے دیوگن نے 19اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم سیکریٹ سپر اسٹار کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اجے کا لکھنا تھا کہ' اچھے لوگ ہمیشہ جیتتے ہی۔ بیسٹ آف لک سیکریٹ سپراسٹار۔

اجے دیوگن کی فلم گول مال اگین ، جو گول مال فرینچائز کا چوتھا حصہ ہے، 20اکتوبر کو سنیما اسکرین کی زینت بننے جارہی ہے۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments