شائع 14 اکتوبر 2017 12:46pm

ہیٹ اسٹوری فرنچائز کا چوتھا حصہ آئندہ برس ریلیز ہوگا

تھرلر فرنچائز ہیٹ اسٹوری کے چوتھے حصہ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

گزشتہ تین حصوں کی بدولت بے حد پسند کی جانے والی فلم ہیٹ اسٹوری کا چوتھا حصہ آئندہ برس ،2مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم میں مداحوں کی دلچسپی اس لئے اور بھی بڑھ گئی ہے کیوں کہ اس حصے میں خوبرو اداکارہ اُروشی روٹیلا اپنی اداکاری کے جوہر دِکھاتی نظر آئیں گی۔

فلم میں کرن واہی اور اِہانا ڈھیلن کو بھی اہم کردار ادا کرتے دیکھاجاسکے گا۔

نامور ٹریڈ تجزیہ کار اور فلم ناقد تران آدرش نے ٹوئٹر پر فلم کی ریلیز ہونے کی تاریخ شیئر کی۔

انہوں نے فلم میں اُروشی کے کردار کی جھلک بھی شیئر کی۔

فلم کی ہدایتکاری کے فرائض وِشال پانڈیا انجام دے رہے ہیں۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments