Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سیالکوٹ میں قتل کے دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی،دونوں مجرموں نے بھتہ نہ دینے پر تاجر سمیت دو افراد کو قتل کیا تھا۔مجرم ظفر اقبال اور خالد محمود کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں تختہ دار پر لٹکایا گیا، مجرموں کی سزا پر عملدرآمد کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل کے اطراف سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔