نتالی پورٹ مین نے ایکنی کے مسئلے کو کیسے حل کیا؟
اس بات پر یقین کرنا بے شک آپ کیلئے مشکل ہوگا لیکن یہ حقیقت ہے کہ ریڈ کارپٹ کی تصاویر اور اسکرین پر بے عیب دِکھنے والی خوبرو اداکارہ نتالی پورٹ مین بھی ایک بار ایکنی کے مسئلے کا سامنا کرچکی ہیں۔
آسکرایوارڈ یافتہ اداکارہ نے اس راز سے پردہ اٹھادیا کہ کس طرح انہوں نے اپنی جِلد کو درپیش اس مسئلے کو حل کیا۔
چھتیس سالہ نتالی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی سبزیوں پر مبنی خوراک متعین کی، ڈیری مصنوعات اور انڈے کھانا ختم کردیئے، اور اس کے نتیجے میں ان کے چہرے پر نکلنے والے دانے رُک گئے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ'میں ویگن (سبزی خور جو سبزی کے علاوہ کچھ اور نہیں کھاتے) ہوں اور میں نے اپنی جِلد کو اس وقت سے بہت بہتر پایا ہے جب میں ویجیٹیرین(سبزی خور ، جو صرف سبزی کھاتے ہیں۔لیکن ان میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو انڈوں کا استعمال بھی کرتے ہیں)ہوا کرتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ'میں نے ڈیری اور انڈے چھوڑ دیئے اور پھر کبھی دانے نہیں نکلے۔ یہ بےشک ایک دریافت تھی۔'
انہوں نے کہا کہ' یہ ذاتی تجربہ تھا، ہرکسی کی مختلف حساسیت ہوتی ہے۔ یہ میں نے تب بھی کیا تھاجب میں 30برس کی تھی، تو شاید یہ عمر کی بات بھی ہوسکتی ہے۔'
ماہرین کہتے ہیں کہ ڈیری مصنوعات میں نشو نما کے ہارمونز اور سوزشی عناصر ہوتے ہیں جو ایکنی کے اچانک نکلنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
Daily mail بشکریہ