سال 2016 کی سب سے زیادہ وائرل ہونے والی 30 تصاویر
سال 2017 کی آمد آمد ہے اور اس کے لئے اب کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہوچکا ہے۔ تاہم ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اس سال کے اختتام سے قبل سال 2016 میں سب سے زیادہ وائرل ہونے والی تصاویر پر ایک نظر ڈال لیں۔ آج ہم آپ کو سال 2016 میں بولی وڈ نگری سے سب سے زیادہ وائرل ہونے والی 30 تصاویر دکھانے جارہے ہیں۔ امید ہے آپ کو پسند آئیں گی ملاحطہ کیجیئے۔ ایشوریا نے سال 2016 میں ایک فیسٹول میں شرکت کی جہاں انہیں اس جامنی لپ اسٹک میں دیکھا گیا۔ لوگوں کی جانب سے ان کا مذاق اڑایا گیا اور یہ تصویر وائرل ہوگئی۔ پریتی زنٹا کی شادی بالآخر پریتی زنٹا نے بھی اپنے طویل عرصے تک بوائے فرینڈ رہنے والے شخص سے شادی کرہی لی۔ انہوں نے شادی کے بعد اپنی یہ تصویر شیئر کی جس میں وہ چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں۔ عموماً یہ چوڑیاں نئی شادی شدہ خواتین پہنتی ہیں۔ پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ پوجا بیدی بولی وڈ میں کئی عرصے سے اپنے جلوے بکھیر رہی ہیں تاہم اب بہت جلد ان کی بیٹی ان کی جگہ لینے والی ہیں کیونکہ موجودہ فوٹوشوٹس سے اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ فردین خان کی حالت کہتے ہیں انسان عمر کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوجاتا ہے لیکن فردین خان کے اندر کچھ ہی عرصے میں اس قدر تبدیلی آگئی کہ پہچاننا مشکل ہوگیا۔ ان کی یہ تصویر بھی خوب وائرل ہوئی۔ ابھیشیک اور ایشوریا ابھیشیک اور ایشوریا کی جوڑی ویسے تو کمال کی ہے لیکن ایک ایوارڈ تقریب میں ان کی اس تصویر نے سب کو اپنی جانب متوجہ کیا اور یہ تصویر بھی وائرل ہوگئی۔ زرین خان میں آئی تبدیلی زرین خان اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی ہی رہتی تھیں تاہم انہوں نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کرتے ہوئے تمام ناقدین کے منہ بند کردیئے۔ کنگ خان اور بھائی جان سائیکلنگ کرتے ہوئے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کو ایک ساتھ سائیکلنگ کرتے ہوئے لی گئی اس تصویر نے بھی سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کی۔ ٹائیگر شروف ٹائیگر شروف یہ بات ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ خود ہی ایک سپر ہیرو ہیں۔ انہیں اپنی اس تصویر کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بپاشا اور کرن کی مہندی بپاشا اور کرن سنگھ گرور کی مہندی کی تصاویر شادی کی تصاویر سے بھی زیادہ مشہور ہوئیں۔ ہریتک اور کنگنا ہریتک اور کنگنا کئی عرصے سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں یہ تصویر اس وقت کی ہے جب دونوں کے درمیان کوئی رنجش نہ تھی۔ کبیر بیدی کی ایک اور شادی کبیر بیدی نے پھر پروین دوسنج سے شادی کرلی اور یہ تصویر بھی بہت وائرل ہوئی۔ تیمور خان پہلی بار اس تصویر نے بھی انٹرنیٹ پر بڑے ریکارڈز توڑ ڈالے۔ تیمور کی پیدائش سے قبل کرینہ کی تصاویر تیمور کی پیدائش سے قبل لی گئی یہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر دھومیں مچاتی رہی۔ کرینہ کی بچے کے ساتھ تصویر کرینہ کی بچے کے ساتھ ایک تصویر نے بھی تہلکہ مچایا تاہم یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہوپائی ہے کہ اس تصویر میں تیمور ہی ہے یا کوئی اور۔۔ کترینہ کیف کا یہ لُک
ایشوریا کی جامنی لپ اسٹک