Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2016 07:43am

تھرپارکرمیں آج بھی مزید2 بچے دم توڑ گئے

مٹھی:تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے ننھی زندگیوں کا خاتمہ جاری ہے،آج بھی دو بچے چل بسے،رواں ماہ مرنے والوں کی تعداد چھیانوے ہو گئی۔

صحرائے تھر میں کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب کسی کمسن بچے کی موت نہ ہوتی ہو، آج بھی سول اسپتال مٹھی اور تحصیل اسپتال چھاچھرو میں غذائی قلت کا شکار بچے دم توڑ گئے، تھر میں رواں ماہ خوراک کی کمی،گیسٹرو اور ڈائریا سمیت مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہو کر متعدد جانیں جا چکی ہیں۔

تھر کے مختلف اسپتالوں میں تاحال دو سو تئیس سے زائد بچے زیر علاج ہیں جبکہ متعدد افراد کو تشویشناک حالت کے سبب حیدر آباد ریفر کیا گیا ہے۔

Read Comments