ٹرپل ایچ نے کی امیتابھ بچن کے ڈائیلاگ کی ادائیگی
بولی وڈ میں زبردست فقروں کی ادائیگی کرنے میں فی الحال امیتابھ بچن کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
عرصے سے ان کا نام ایسے بہت سے ڈائیلاگ سے جُڑا ہے جو عوام کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن گئےہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ریسلنگ کی دنیا کے سپراسٹار ٹرپل ایچ نے بھی امیتابھ کے مشہور زمانہ ڈائیلاگ'رشتے میں تو ہم تمہارے باپ ہوتے ہیں ،نام ہےشہنشاہ' کی ادائیگی کی کوشش کی۔
ٹرپل ایچ، ڈبلیو ڈبلیو ای کے بے حد مشہور ریسلرز میں سے ایک ہیں۔ حالیہ دنوں وہ کھیل کے فروغ کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے جب ان کا ایک چینل نے انٹرویو کیا۔
چینل کی جانب سے ویڈیو 5اکتوبر کو پوسٹ کی گئی جس میں ٹرپل ایچ کو امیتابھ کا مشہورِ زمانہ فقرہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دراصل میزبان نے انہیں،ان کے اپنے انداز میں یہ فقرہ اداکرنے کو کہا اور ریسلر نے یہ چیلنج بخوشی قبول کیا۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
YouTube Channel: Wrestling Badshah بشکریہ