ڈبلیو ڈبلیو ای میں پہلی بارعرب خاتون ریسلرکی انٹری
حال ہی میں ڈبلیو ڈبلیو ای نے ایک عرب اور ایک بھارتی خاتون کو اپنے ریسلرز کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
شادیہ بسیسو اردن سے تعلق رکھنے والی جی جِٹسو کی کھلاڑی ہیں اور دبئی میں ٹی وی پریزنٹر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں خواتین جو کرنا چاہتی ہیں کرتی ہیں۔ چاہے وہ کھیل ہو یا کچھ اور۔
اور کویتا دیوی ہریانہ،بھارت سے تعلق رکھنے والی پاور لفٹر ہیں۔جو 2016کے ساؤتھ ایشین گیمز گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔
وہ سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن دی گریٹ کھلی کے زیر تربیت رہی ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ای تفریح کیلئے ریسلنگ کے میچز کراتی ہے۔جن کے داؤ پیشہ وروں سے ڈیزائن کرائے جاتے ہیں۔
بسیسو اور دیوی ڈبلیو ڈبلیو ای کے پرفارمنس سینٹر پر جلد ٹریننگ شروع کریں گی۔
بسیسو کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کیلئے نمائندگی اہم ہے۔ ماضی میں ڈبلیو ڈبلیو ای خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی کے حوالے سے تنقید کی زد میں رہی ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای 180ممالک اور 20زبانوں میں نشر کی جاتی ہے۔
Facebook page: AJ+ بشکریہ