بولی وڈ اسٹارز کی کیمرے کے پیچھے لی گئی 22 نایاب تصاویر
کسی بھی فلم کو بنانے کے لئے مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ایک ہائی کلاس فلم کی تشکیل کے لئے کبھی انتہائی سرد موسم جبکہ کبھی گرمی میں بھی شوٹنگ کرنا پڑتی۔ اس کے ساتھ ہی کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ایسے میں بڑا کیمرہ تو مووی کے سینز ریکارڈ کر ہی رہا ہوتا ہے ساتھ ہی اس کیمرے کے پیچھے بھی ایک کیمرہ کام کررہا ہوتا ہے جو اندر کی کہانی سامنے لے آتا ہے۔ آج ہم آپ کو مختلف موویز کے دوران لی جانے والی کیمرے کے پیچھے لی گئی 22 انتہائی نایاب اور منفرد تصاویر دکھانے جارہے ہیں ہمیں امید ہے آپ کو بے حد پسند آئیں گی۔ یقیناً آپ نے امیتابھ بچن کو کبھی پاؤٹ بناتے نہیں دیکھا ہوگا۔ بولی وڈ کی تاریخی فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' کا یہ سین آپ کو فلم میں نہیں ملے گا۔ مووی میں موجود یہ سین درحقیقت اس فلم کا حصہ تھا ہی نہیں۔ فلم 'باجی راؤ مستانی' کے گانے 'پنگا' میں دپیکا اور پریانکا نے مزاحیہ طریقے سے شوٹنگ کی۔ فلم 'میں ہوں ناں' کے دوران تھکاوٹ کے بعد شاہ رخ خان سے مساج کروا کر یقیناً فرح کو سکون آگیا ہوگا۔ مشہور گانے ' لت لگ گئی' میں احمد خان نے جیکولین فرنینڈز کو ٹانگ ہلانا اس طرح سکھایا۔ اس سین میں شاہ رخ خان سنجے لیلا بھنالی کی جانب سے ایکشن کہنے کا انتظار کررہے ہیں۔ یہ تصویر فلم 'دیوداس' کے گانے 'شیشے سے شیشہ ٹکرائے' کی شوٹنگ کے دوران لی گئی۔ کیمرے کے پیچھے انوشکا اور رنبیر۔ شاہ رخ خان اور دپیکا دونوں فلم 'چنئی ایکسپریس' کے ڈائیلاگ یاد کرتے ہوئے۔ اداکار راج کمار راؤ کو اس سین میں برے طریقے سے گرنا تھا جیسا کہ کیمرے کے پیچھے لی گئی اس تصویر میں باآسانی دکھ سکتا ہے۔ فلم 'اے دل ہے مشکل' کی شوٹنگ کے دوران انوشکا کرن جوہر کے ساتھ انجوائے کررہی ہیں۔ فلم 'مجھ سے شادی کروگی' میں سلمان خان کا فائٹنگ سین۔ بولی وڈ بلاک بسٹر 'کچھ کچھ ہوتا ہے' کی ایک اور یادگار تصویر۔ فلم 'خوبصورت' کی شوٹنگ کے دوران سونم فواد سے مذاق کررہی ہیں۔ ہدایت کار آنند ایل رائے فلم 'تنو ویڈز منو' کے دوران کنگنا کو سین کے بارے میں سمجھاتے ہوئے۔ فلم 'کہو نا پیار ہے' میں راکیش روشن نے امیشا پٹیل کو اس طرح اسٹیپ کرنے کو بولا۔ فلم 'دل والے' کے گانے 'گیروہ' کی شوٹنگ انتہائی ٹھنڈے مقام پر ہوئی لیکن محنت وصول ہوئی کیونکہ گانا سپر ہٹ رہا۔ فلم 'چمیلی' کے لئے کرینہ کپور ریہرسل کرتے ہوئے۔ ہدایت کار ایس ایس راجا مولی بھلالادیو کو 'باہوبلی' کا فائٹنگ سین سمجھاتے ہوئے۔ جودھا اکبر کی شوٹنگ کے دوران ایشوریا رائے بچن انجوائے کرتے ہوئے۔ ایسا کیا دکھ رہا ہے اس موبائل میں اتنے سنجیدہ چہرے۔ موسم کی شدت کے باعث سکڑتے ہوئے اداکار، یہ سینز آپ کو فلم میں نہیں ملیں گے۔