ایڈز سے متاثرہ اداکارہ کون؟
نئی دہلی :بھارتی فلم انڈسٹری میں کونسی سلیبریٹیز ایسی ہیں جن کو ایڈز کے "جن نے نگلا"تو نیشا کا نام ضرور آپکے کے زہن میں آئے گا۔
نیشا نور کا شمار بھارت کی معروف اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے اور انہوں نے تامل سمیت کئی علاقائی فلموں میں بھارت میں کام کیا ہے، لیکن افسوسناک خبر یہ ہے کہ اس بھارتی ادکارہ کی موت بھی ایڈز کے باعث ہوئی، اطلاعات ہیں کہ ان کو کسی فلم کے پروڈیوسر نے جبری طور پر عصمت فروشی کے قبیح کام میں دھیکل دیا تھا جس کے بعد وہ پردہ اسکرین سے غائب ہوگئی تھیں ۔
نیشا کے اسکرین سے غائب ہونے کے بعد اطلاعات تھیں کہ وہ عصمت فروشی کے غلیظ کام سے منسلک ہوگئی ہیں، اور ان کو اس قبیح کام میں دھکیلنے والا ان کا پروڈیوسر ہے۔
تاہم بعد میں وہ ایک درگاہ کے بابر انتہائی کسمپرسی کی حالت میں پائی گئیں اور اس وقت وہ انتہائی نقاہت کا شکار تھیں کہ نہ صرف وہ کمزور ہوگئی تھیں بلکہ ان کا جسم ڈھانچے میں تبدیل ہوچکا تھا۔ لیکن بعدازاں ان کو ایک مقامی مسلمان تنظیم نے ایک ہسپتال میں علاج کے داخل کرایا جہاں پر ان کے ایڈز میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی تاہم کچھ عرعرصے بعد وہ اسہی مرض میں دنیا سے چل بسی۔
نیشا اداکار رجنی کانتھ ، کمال حسن سمیت دیگر معروف اداکاروں کے ساتھ بھی پردے پر جلوہ گر ہوچکی ہیں۔