شائع 19 اکتوبر 2017 05:11pm

عظیم اداکار سلیم ناصر کی آج28ویں برسی منائی جارہی ہے

لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکارسلیم ناصر کی آج 28ویں برسی منائی جارہی ہے۔

سلیم ناصر ایک ایسا نام ہے جو  لبوں پر آتے ہی یادگار کردار نگاہوں میں گھومنے لگتے ہیں۔

سپر ہٹ ڈرامے 'ان کہی' کے  'ماموں' اور آنگن ٹیڑھا میں مزاحیہ نوکر 'اکبر' کا کردار ادا کرکے سلیم ناصر نے ان کرداروں کو امر کردیا۔

سلیم ناصر نے سنجیدہ کردار بھی ایسے ڈھنگ سے کئے کہ ہر کردار کو امر کردیا ۔ آخری چٹان اور نشان حیدر جیسے تاریخی ڈرامے کون بھول سکتا ہے۔

انیس اکتوبر 1989 میں سلیم ناصر کا انتقال ہوا اور وہ فن کی نگری کو ہمیشہ کیلئے اداس کرگئے۔

Read Comments