ننکانہ صاحب میں کالعدم تنظیموں کے 5 دہشتگر دہلاک،3 فرار

شائع 12 دسمبر 2015 06:23am

ننکانہ صاحب کے علاقے قلعہ میاں سنگھ میں حساس ادارے کی کارروائی میں کالعدم تنظیموں کے پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق حساس ادارے نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ننکانہ صاحب کے علاقے قلعہ میاں سنگھ میں چھاپہ مارا،اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد خفیہ ٹھکانے پر تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے۔
سی ٹی ڈی کے اہلکار قلعہ میاں سنگھ پہنچے تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ تین فرار ہوگئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے حساس مقامات کے نقشے بھی ملے ہیں، ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اور کالعدم لشکرجھنگوی سے تھا۔

Read Comments