ماسکو:ہالی ووڈ فلم ڈیڈ پول ریلیز کیلئے تیار ہے،ڈیڈ پول کی پروموشن کیلئے سپر اسٹار ریان رینلڈ ماسکو پہنچ گئے،ڈیڈ پول کی کہانی سپر ہیروز کی لڑائی پر مبنی ہے۔
ہالی ووڈ سپر اسٹار ریان رینلڈکی ماسکو آمد،اداکار فلم ڈیڈ پول کی پروموشن کے لئے سرگرم ہیں،فلم کی کہانی مارول کامک بک ڈیڈ پول سے لی گئی ہے جس میں سپر ہیرو انتقام لینے کے لئے دشمن کی تلاش میں تباہی پھیلاتا ہے۔
فلم میں مرکزی کردار میں ریان رینلڈ کے ساتھ مورینا ،ایڈ اسکرین اور ٹی جے ملر دکھائی دیں گے۔مار دھاڑ سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ڈیڈ پول گیارہ فروری کو روسی سینما گھروں میں سنسنی پھیلائے گی۔