شائع 20 اکتوبر 2017 02:37pm

مندروں میں پوجا، کیا یہ مسلمان ہیں؟

اسلام ایک طرف دنیا کو یگانت اور ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے تو یہ دنیا کے تمام انسانوں کو ضابطہ حیات بھی مہیا کرتا ہے اور اسلام وہ مذہب ہے جس میں دنیا سے لے کر دین تک ہر قسم کے رہنما اصول موجود ہیں اور ان اصولوں کے مدنظر رکھتے ہوئے تمام انسان بالخصوص مسلمان اپنی زندگی بہترین انداز میں بسر کرسکتے ہیں۔

 اگرچہ کہ اسلام میں جبری مذہب کی تبدیلی کی ممانعت ہے ، لیکن اگر کوئی شخص مسلمان ہے یا پھر باخوشی اسلام مذہب اختیار کرلیتا ہے تو اس پر لازم ہوجاتا ہے کہ اپنے چند بنیاد عقائد کی حفاظت کرے اور ان بنیادی حقائق کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں وہ دائرہ اسلام سے خارج  ہوجاتا ہے۔

 ان بنیادی عقائد میں ایک عقیدہ خدا بلندو برتر کا یکتا ہونا ہے یعنی اللہ صرف ایک ہے اور عقیدہ واحدنیت کی خلاف ورزی کرنے والا دین اسلام سے خارج قرار دیا جاسکتا ہے لیکن بھارت میں بعض رسومات ایسی جڑ پکڑ رہی ہیں جن میں عام طور پر مسلمان بھارتی اداکاروں کو ہندو مندروں میں ماتھا ٹیکتے یا پھر ہندووں کے مندروں میں پوجا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور یہ بھارتی اداکار پاکستان میں بھی کافی مقبول ہیں۔

ان میں بعض اداکار درج ذیل میں بیان کیے گئے ہیں۔

سلمان خان کے بارے میں کون واقف نہیں ہے اور ان کی کسی بھی فلم میں شمولیت کامیابی کی ضمانت مانی جاتی ہے لیکن سلمان خان کو بھی متنازعہ مسلمان قراردیاجائے تو بے جا نہ ہوگا بلکہ سلمان خان کو گنیش پوجا میں شرکت کرنے اور پھر وہاں پر ہندووں کی پوجا کی رسم سرانجام دینے پر بھارت  میں ان کیخلاف فتوی بھی جاری کردیا گیا تھا،اس پوجا میں سلمان خان ہی نہیں بلکہ ان کی فیملی کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی تھی۔

اسہی طرح سلمان خان نے اپنے کیس کی سماعت کے دوران جج کو بھی جواب میں کہا تھا کہ وہ ہندو اور بیک وقت مسلمان دونوں ہیں،کیونکہ ان کے ابا مسلمان اور والدہ ہندو ہیں۔

شاہ رخ خان کا شمار بھی بولی وڈ کے منجھے ہوئے اسٹارز میں ہوتا ہے لیکن اگر ان کے بنیادی عقائد اور ساتھ میں مذہب کو پرکھا جائے تو یہ بھی متضاد ہی نکلے گا ،یہاں تک کہا جاتا ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے گھر میں ہی مندر بنا رکھا ہے جہاں پر پوجا کی جاتی ہے۔

 

 

سوہا علی خان کا شمار بھی بولی وڈ کے مشہور ستاروں میں ہوتا ہے اور وہ سیف علی خان کی بہن ہیں تاہم ان کے بھی دین اسلام سے متعلق عقائد میں تضادات کو پرکھا جاسکتا ہے ، وہ بھی ایک مندر میں ہندو دیوتا کی پوجا کرتی ہوئی دیکھی گئی ہیں۔

دین اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جو کہ دنیا میں محبت سے پھیلا اور اس میں کسی کو زبردستی نہیں ہے اور نہ کسی غیر مسلم کو جبری طور پر مسلمان کرنے کی ترغیب دی گئی ہے تاہم وہ غیر مسلم جو باخوشی اسلام کو قبول کرلیتے ہیں ان پر ان کے عقائد اور اصولوں کی پابندی لازم ہے، تویہاں پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہندو دیوتا کی پوجا کرنے والے یہ بولی وڈ ستارے مسلمان کہلوائے جاسکتے ہیں یا نہیں؟

Read Comments