اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2017 04:43pm

ماورا جوانی پھر نہیں آنی کے سکوئل میں کاسٹ

کراچی : معروف پاکستانی اداکارہ ماورا کو جوانی پھر نہیں آنی کے سیکوئل میں کاسٹ کرلیا گیا۔ ماورا کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراوں میں ہوتا ہے اور وہ بولی وڈمیں بھی اپنی اداکاری کا جلوہ دکھا چکی ہے اگرچہ کہ انکی فلم بولی وڈ میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی لیکن پھر بھی انہوں نے اپنی اداکاری سے وہاں کے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کو کافی متاثر کیا تھا۔

اب ماورا کے مداحوں کیلئے خبر ہے کہ وہ بہت جلد ایک اور پاکستانی فلم میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں، وہ جوانی پھر نہیں آنی کے سیکوئل میں جلوہ گر ہورہی ہیں اور اس حوالے سے خبر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی شیئر کی ہے۔

 ان کے ساتھ فلم میں معروف اینکر فہاد مصطفی  ، ہمایوں سعید، احمد علی بٹ اور واسعے چوہدری نظر آئیں گے ۔

پہلے یہ فلم تھائی لینڈ میں فلمائی گئی تھی تاہم اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جنوبی افریقہ اور دبئی میں اسکی شوٹنگ ہوگی ۔

Read Comments