Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:حب اور پسنی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے،بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔حب کے قریب وندر کے علاقے ممبار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی نے کارروائی کی،دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین ایف سی اہلکار زخمی ہوئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ادھر پسنی کے علاقے وارڈ نمبر سات میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں دو دہشتگرد مارے گئے ،لاشوں کو آر ایچ سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ:حب اور پسنی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے،بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
حب کے قریب وندر کے علاقے ممبار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی نے کارروائی کی،دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین ایف سی اہلکار زخمی ہوئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ادھر پسنی کے علاقے وارڈ نمبر سات میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں دو دہشتگرد مارے گئے ،لاشوں کو آر ایچ سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔