شائع 21 اکتوبر 2017 11:47am

مشہور بھارتی ڈرامے 'کُم کُم' کی کُم کُم موٹاپے کا شکار ہوگئیں

بھارتی ساس بہو کے ڈرامے پاکستان میں بھی اس قدر مقبول ہوئے کہ جب بازاروں میں شاپنگ کیلئے جایا جائے تو کہیں دکاندار خواتین کو پاروتی کی چوڑیاں دکھائیں گے تو کہیں تُلسی کی ساڑھی۔ اسی طرح عید الاخحیٰ کے موقع پر خوبصورت جانوروں کے نام بھی انہی بھارتی ڈراموں کی اداکاراؤں کے ناموں پر رکھے جانے لگے۔

آج ہم آپ کو انہی مشہور ڈراموں میں سے ایک ڈرامے کی اداکارہ جوہی پارمر المعروف کُم کُم کی کچھ عرصہ قبل کی حالت دکھانے جارہے ہیں۔ 2009 میں شادی کے بعد ان کے اندر وقت کے ساتھ ساتھ بےحد تبدیلی آگئی تھی اور وہ اچھے خاصے موٹاپے کا شکار ہوگئی تھیں تاہم اب انہوں نے دوبارہ اپنا وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔

:آپ بھی ان کی کچھ عرصہ قبل کی تصاویر ملاحظہ کریں

Read Comments