یہ معروف پاکستانی اداکار کون ؟
کراچی :یہ معروف پاکستانی اداکار معین اختر کے بچپن کی تصویر ہے۔ معین اختر کا شمار پاکستانی فنکاروں کی کہکشاں میں چمکتے ستارے کے طور پر ہوتا رہا ہے ، ان کی فنکاروں کی دنیا سے وابستگی پینتالیس سال تک رہی ہے۔
انہوں نے بچپن میں ہی شوبز کی دنیا میں قدم رکھ گیا تھا ، انہوں نے تیرہ سال کی عمر سے تھیٹر میں ایک ڈرامے میں کردار ادا کرکے اپنا شوبز کیرئیر کا آغاز کیا اور ریڈیو پاکستان سے شہرت کی طرف گامزن ہوئے تاہم ان کو شہرت ڈرامے میں کردار روزی سے ملی۔
انہوں نے ٹی وی اسکرین پر کامیڈین کی حیثیت سے قدم رکھا، وہ ہالی وڈ اداکار اینتھنی کوین سے کافی متاثر تھے ، بعدازاں انہوں نے کئی اہم کردار نبھائے۔ انہوں نے شہرت روزی کے کردار سے حاصل کی اور اسہی کردار کو انہوں نے اپنا سب سے بہترین کردار بھی قرار دیا۔
انہوں نے کئی نجی چینلز پر ڈراموں میں کردار ادا کیا۔ ان کو بہترین اداکاری کے باعث کئی ایوارڈز جن میں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی شامل ہے سے نوازا گیا۔
اعلی اداکاری کا یہ باب بائیس اپریل دوہزار گیارہ کو بند ہوگیا ۔ وہ اس تاریخ کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔