اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2017 10:21am

باجوڑ ایجنسی میں گھر کی دیوار 2مکانوں کی چھت پر گرگئی،7افراد جاں بحق

باجوڑ ایجنسی:باجوڑ ایجنسی کے علاقے خار بازار میں ایک گھر کی دیوار 2مکانوں کی چھت پرگرنے سے 7افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔

پیر کو باجوڑایجنسی کے صدر مقام خار میں ایک  گھر کی دیوار 2قریبی گھروں پر جاگری،حادثے میں 13 افراد ملبے تلے دب گئےجس میں سے 7افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

جاں بحق افراد میں 2خواتین  ایک مرد اور 4بچے شامل ہیں جبکہ 6افراد زخمی ہوئے جنہیں خار اسپتال باجوڑ منتقل کر دیا گیا، ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے جسے پشاور منتقل کیا جارہاہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت گھر کے مکین سورہے تھے۔

Read Comments