مداحوں کی جانب سے ہراساں کی جانے والی 7 بولی وڈ اداکارائیں
انسان کو شہرت تب تک حاصل نہیں ہوتی جب تک اس کے چاہنے والے یعنی مداح نہ ہوں، اب مداحوں کی بھی مختلف اقسام ہوتی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ کچھ مداحوں کا پاگل پن اس حد تک تجاوز کرجاتا ہے کہ وہ صحیح اور غلط کی تمیز کو بھول کر جنون میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور بس کسی طرح اپنے سپر اسٹار تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ بولی وڈ کی کون کون سی اداکاراؤں کو مداحوں کی جانب سے ان کی ایک جھلک دیکھنے کی کوشش میں ہراساں کیا گیا۔ کترینہ کیف کترینہ کیف پر مووی 'تیس مار خاں' کے پروموشن کے دوران مداحوں کی جانب سے دھاوا بولا گیا۔ مداح صرف ان کو ایک بار چھونے کی خواہش میں سیکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے کترینہ تک پہنچ گئے لیکن اکشے کمار نے انہیں اپنے بازوؤں سے کَور کرتے ہوئے بحفاظت وہاں سے نکالا۔ دپیکا پاڈوکون دیوالی کے موقع پر دپیکا نے ایک خصوصی میگزین کا افتتاح کیا جہاں سے واپسی پر مداحوں نے انہیں چھونے کی کوشش میں ان پر دھاوا بول دیا۔ تاہم سیکیورٹی نے انہیں اس گھمبیر صورتحال سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ کرینہ کپور بولی وڈ کی بیبو کرینہ کپور پر مداحوں کی جانب سے 'بجرنگی بھائی جان' کی پروموشن پر اٹیک کیا گیا۔ حالات کی سنجیدگی کا اندازہ آپ اس بات سے بھی لگا سکتے ہیں کہ کرینہ حرکت بھی نہیں کر پارہیں تھیں۔ تاہم شدید جدوجہد کا سامنا کرنےکے بعد وہ بچ گئیں۔ سشمیتا سین سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین پونے میں ایک ایونٹ میں شرکت کے بعد جب وہاں سے نکلیں تو مداحوں نے ان پر دھاوا بول دیا۔ وہ بری طریقے سے گھبرا گئیں اور بچنے کی سر توڑ کوششیں کرنے لگیں۔ تاہم وہ بال بال بچ گئیں۔ سونم کپور