قومی فضائی کمپنی کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاج

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2016 02:30pm

کراچی:کراچی میں قومی فضائی کمپنی کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین نے احتجاج کیا۔پی آئی اے ہیڈ آفس کارگو، بکنگ افس سمیت متعلقہ دفاترکی تالہ بندی کی گئی ،ملازمین کا کہنا ہے صدارتی آرڈیننس کسی صورت قبول نہیں۔

ملک کے دیگرشہروں کی طرح کراچی میں بھی پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین سراپاحتجاج ہیں ۔ملازمین پی آئی اے ہیڈ آفس،بکنگ آفسز،کوریئیرآفس سمیت تمام متعلقہ دفاترکی تالہ بندی کرکے ہیڈآفس کے باہردھرنا دیئے بیٹھے ہیں ۔مظاہرین نے پی آئی اے ممکنہ نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ملازمین کا کہنا تھا ادارے کے چھبیس فیصد حصص کی فروخت ہو یا اسٹریٹیجک پارٹنرشپ سمیت نجکاری کسی صورت قبول نہیں ہے۔ملازمین کا کہنا تھا قومی ایئرلائن کے خسارے کی ذمہ دار حکومت ہے،صدارتی آرڈیننس کی واپسی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

Read Comments