کچھ پتہ نہیں کہ نیشنل ایکشن پلان کا ذمہ دارکون ہے،خورشید شاہ

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2016 02:29pm

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سوال کیا ہے کہ وزیرداخلہ لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں تو نیکٹا اورنیشنل ایکشن پلان پرعمل در آمد کا ذمی دارکون ہے اور مولانا مسعود اظہر کہاں ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ کچھ پتہ نہیں کہ نیشنل ایکشن پلان کا ذمہ دارکون ہے اوراس حوالے سے وزیر داخلہ بھی اظہارلا تعلقی کر چکے ہیں۔ اے پی ایس اورچارسدہ سانحات پرجوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے سوال کیا کہ مسعود اظہرکا اس وقت سٹیٹس کیاہے ؟وہ حکومتی تحویل میں ہیں یا دہشت گردی کے زمرے میں گرفتار کیا گیا ہے ؟ حکومت وضاحت کرے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز کے حوالے سے بھی ابھی تک وضاحت نہیں کی گئی،حالانکہ اس حوالے سے ثبوت ایوان میں پیش ہوئے ہیں۔

Read Comments