Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقے این اے ایک سو پچیس میں نادرا کوکاوٴنٹر فائلزاوربیلٹ پیپرزپرانگوٹھوں کی تصدیق کا حکم دے دیا۔ نادرا کو تین ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے امیدوارحامد خان کے وکیل احمد اویس نے موقف اختیارکیا کہ الیکشن ٹریبونل میں معاملے کولے جایا گیا لیکن الیکشن ٹریبونل نے دو سو پینسٹھ پولنگ اسٹیشنزمیں سے صرف سات پولنگ اسٹیشنزکی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ سنایا۔ خواجہ سعد رفیق کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ حلقہ میں انگوٹھوں کی شناخت کرالیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنے حکم میں قراردیا کہ صرف سات پولنگ اسٹیشن کی بنیاد پر پورے حلقے میں پولنگ کا حکم نہیں دیا جاسکتا اس لئے تمام حلقے میں ووٹوں کی تصدیق کی جائے جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ دیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے نادرا کو حکم دیا کہ تمام کاوٴنٹرفائلز اور بیلیٹ پیپرزپرانگوٹھوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرتے ہوئے تین ماہ میں رپورٹ پیش کی جائے جبکہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انگوٹھوں کی تصدیق پراینے والا خرچ حامد خان اٹھائیں گے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ عوام نے مجھے منتخب کیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔سعد رفیق نے کہا کہ جہاں پی ٹی آئی جیت جاتی ہے وہاں عمران خان کوکوئی اعتراض نہیں ہوتا۔ کیڑے نکالناعمران خان اورانکی پارٹی کاوطیرہ ہے۔
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقے این اے ایک سو پچیس میں نادرا کوکاوٴنٹر فائلزاوربیلٹ پیپرزپرانگوٹھوں کی تصدیق کا حکم دے دیا۔ نادرا کو تین ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے امیدوارحامد خان کے وکیل احمد اویس نے موقف اختیارکیا کہ الیکشن ٹریبونل میں معاملے کولے جایا گیا لیکن الیکشن ٹریبونل نے دو سو پینسٹھ پولنگ اسٹیشنزمیں سے صرف سات پولنگ اسٹیشنزکی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ سنایا۔ خواجہ سعد رفیق کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ حلقہ میں انگوٹھوں کی شناخت کرالیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنے حکم میں قراردیا کہ صرف سات پولنگ اسٹیشن کی بنیاد پر پورے حلقے میں پولنگ کا حکم نہیں دیا جاسکتا اس لئے تمام حلقے میں ووٹوں کی تصدیق کی جائے جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ دیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے نادرا کو حکم دیا کہ تمام کاوٴنٹرفائلز اور بیلیٹ پیپرزپرانگوٹھوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرتے ہوئے تین ماہ میں رپورٹ پیش کی جائے جبکہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انگوٹھوں کی تصدیق پراینے والا خرچ حامد خان اٹھائیں گے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ عوام نے مجھے منتخب کیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ جہاں پی ٹی آئی جیت جاتی ہے وہاں عمران خان کوکوئی اعتراض نہیں ہوتا۔ کیڑے نکالناعمران خان اورانکی پارٹی کاوطیرہ ہے۔