شائع 26 اکتوبر 2017 01:58pm

وہ بولی وڈ ادکارائیں جو آپس میں لڑ پڑیں

بولی وڈ کی گلیمرس دنیا میں ہر اداکار اور اداکارہ ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں تاہم اس جدوجہد میں بعض اداکارائی اپنی ساتھیوں سے کافی آگے نکل جاتی ہیں جو کہ بعض اوقات پیچھے رہ جانے والی اداکاراوں میں حسد پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے اور یہی حسد پھر ان میں مزید لڑائیاں پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔

ذیل میں ایسی ہی اداکاراوں سے متعلق بیان کیا گیا ہے جو کہ بولی وڈ میں آپس میں لڑ پڑیں۔

دپیکا کا کترینہ کے ساتھ جھگڑا

دپیکا اور کترینہ ماضی میں بہت اچھی دوست ہوا کرتی تھیں لیکن اب دونوں ایک دوسرا کا نام بھی سننا برداشت نہیں کرتیں، اور ان دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بننے والے اداکار رنبیر کپور ہیں۔ اطلاعات کےمطابق کترینہ کیف ہی رنبیر اور دپیکا کے درمیان جھگڑے کی وجہ بنی تھیں۔

کترینہ کیف اور پریانکا کی دوستی کا خاتمہ

کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا بھی کافی اچھی دوست ہوا کرتی تھیں لیکن دونوں کے درمیان جھگڑا محض ایک شو میں معمولی سے بات پر ہوا اگرچہ کہ شو میں پریانکا نے خوش دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کترینہ کو پرفارم کرنے دیا لیکن اسکے بعد یہ دونوں کبھی ساتھ نہیں دیکھی گئیں۔

پریانکا اور کرینہ کپور۔ ۔ ۔

کرینہ کپور بھی بی ٹاون میں جھگڑے سے بچ نہیں سکی ہیں، اور فلم اعتراض میں کام کے دوران پریانکا کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا جس کے بعد کرینہ نے پریانکا پر تنقید کی بارش کردی، تاہم بعد میں پریانکا اور شاہد کپور کی دوستی بھی کرینہ کو نہیں بھائی اور دونوں کے درمیان تنازعہ مزید شدت اختیار کرگیا۔

رانی مکھر جی اور ایشوریا

ایشوریا اور رانی مکھر جی کے درمیان بھی تنازعے کی وجہ ابھیشک بچن ہیں، کہا جاتا ہے کہ بنٹی اور ببلی میں کام کے دوران ابھیشک  رانی مکھرجی کے  کافی نزدیک آگئے تھے ، اور دونوں کے درمیان رومان کی خبریں بھی زور پکڑنے لگ گئی تھیں جس کے بعد ایشوریا اور رانی مکھرجی کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا ، مزید یہ کہ فلم چلتے چلتے میں پہلے ایشوریا کو کام کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن بعد میں یہ فلم رانی مکھرجی کو دے دی گئی۔

Courtesy: naukrinama.com

Read Comments