Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ ہائیکورٹ بارکی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف صدائے احتجاج بلند ہوگئی۔سینئروکیل عبدالستارنے وزیراعلیٰ سندھ سے وعدہ پوراکرنے کا مطالبہ کردیا۔سندھ ہائیکورٹ بارکی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کا خطاب بدنظمی کا شکار ہوگیا۔سینئروکیل کے احتجاج نے وزیراعلیٰ خطاب درہم برہم کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ خطاب کے لیے روسٹرم پرآئے توصدائے احتجاج بلند ہوئی۔سینئروکیل عبدالستارنے وزیراعلیٰ سے کہا کہ آپ نے سپریم کورٹ کے حکم پرعمل نہ کیا،آپ صرف باتیں کرتے ہیں۔سینئروکیل کا کہنا تھا کہ آپ وعدے کے مطابق ہمیں زمین دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو مشکل میں دیکھ کروکلا رہنما آگے بڑھے اور سینئروکیل کو سمجھانے کی کوشش کی۔اس ساری صورتحال کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ دم سادھے بس دیکھتے ہی رہ گئے۔
کراچی:سندھ ہائیکورٹ بارکی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف صدائے احتجاج بلند ہوگئی۔سینئروکیل عبدالستارنے وزیراعلیٰ سندھ سے وعدہ پوراکرنے کا مطالبہ کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ بارکی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کا خطاب بدنظمی کا شکار ہوگیا۔سینئروکیل کے احتجاج نے وزیراعلیٰ خطاب درہم برہم کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ خطاب کے لیے روسٹرم پرآئے توصدائے احتجاج بلند ہوئی۔سینئروکیل عبدالستارنے وزیراعلیٰ سے کہا کہ آپ نے سپریم کورٹ کے حکم پرعمل نہ کیا،آپ صرف باتیں کرتے ہیں۔سینئروکیل کا کہنا تھا کہ آپ وعدے کے مطابق ہمیں زمین دیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کو مشکل میں دیکھ کروکلا رہنما آگے بڑھے اور سینئروکیل کو سمجھانے کی کوشش کی۔اس ساری صورتحال کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ دم سادھے بس دیکھتے ہی رہ گئے۔