Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ اسمبلی میں مئیرکے اختیارات سے متعلق ترمیمی بل پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پرایم کیو ایم نے ایوان میں شدید احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔جامعہ کراچی میں یکساں داخلہ پالیسی کے نفاذ کی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔مئیرکے اختیارات کے معاملے پرسندھ اسمبلی کے اجلاس میں پھر گرما گرمی ہوئی۔واٹربورڈ کے انتظامی اختیارات مئیرکودینے سے متعلق نجی بل پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پرایوان مچھلی بازاربن گیا۔ایم کیو ایم نے اجلاس کے بائیکاٹ کے بعد اسمبلی کی سیڑھیوں پردھرنا دے دیا۔ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ فنکشنل اورن لیگ کی جانب سے جامعہ کراچی میں یکساں داخلہ پالیسی کے نفاذ کی قرارداد پیش کی گئی، سوائن فلوکی روک تھام اورسانگھڑاسپتال کواپ گریڈ کرنے کی قرارداد سمیت تمام قراردادیں متفقہ طورپرمنظورکرلی گئیں۔ایوان نے اردوبولنے والے افسران کی تقرریوں اورتبادلوں سے متعلق تحریک التواء مسترد جبکہ چارنجی بل قائمہ کمیٹیوں کے حوالے کردیے۔
کراچی:سندھ اسمبلی میں مئیرکے اختیارات سے متعلق ترمیمی بل پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پرایم کیو ایم نے ایوان میں شدید احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔جامعہ کراچی میں یکساں داخلہ پالیسی کے نفاذ کی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔
مئیرکے اختیارات کے معاملے پرسندھ اسمبلی کے اجلاس میں پھر گرما گرمی ہوئی۔واٹربورڈ کے انتظامی اختیارات مئیرکودینے سے متعلق نجی بل پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پرایوان مچھلی بازاربن گیا۔ایم کیو ایم نے اجلاس کے بائیکاٹ کے بعد اسمبلی کی سیڑھیوں پردھرنا دے دیا۔
پیپلزپارٹی، مسلم لیگ فنکشنل اورن لیگ کی جانب سے جامعہ کراچی میں یکساں داخلہ پالیسی کے نفاذ کی قرارداد پیش کی گئی، سوائن فلوکی روک تھام اورسانگھڑاسپتال کواپ گریڈ کرنے کی قرارداد سمیت تمام قراردادیں متفقہ طورپرمنظورکرلی گئیں۔ایوان نے اردوبولنے والے افسران کی تقرریوں اورتبادلوں سے متعلق تحریک التواء مسترد جبکہ چارنجی بل قائمہ کمیٹیوں کے حوالے کردیے۔