گمنامی میں موت کا شکار پاکستانی اداکار
انسانی زندگی فانی ہے اور لوگ ہماری زندگی میں آتے اور جاتے رہتے ہیں ، اگرچہ کہ بعض اداکاروں کی موت سانحے سے کم نہیں ہوتی اور ان کی موت کی خبر عوام پر بجلی بن کر گرتی ہے لیکن بعض پاکستانی اداکار ایسے بھی ہیں جو ہم میں نہیں رہے لیکن ہم ان کی موت سے واقف نہیں ہیں۔ ذیل میں ایسے بعض اداکار بیان کیے گئے ہیں۔
بلال خان
بلال خان کا شمار بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے ، وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ گیس دھماکے سے زخمی ہوئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے، ان کی موت گیارہ اگست دوہزار دس میں واقع ہوئی۔
مہناز بیگم
مہناز بیگم کا شمار بھی معروف فنکاروں میں ہوتا ہے اور ان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے لیکن ان کا انتقال بھی بحرین میں ہوچکا ہے، ان کی موت دوہزار تیرہ میں ہوئی۔
تمنا بیگم
تمنا بیگم کے نام سے کون واقف نہیں ہے ، انہوں نے کئی پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اپنے کردار خوبصورتی سے نبھائے ، لیکن یہ بھی اب ہمارے درمیان نہیں رہیں ہیں، ان کی موت بیس فروری دوہزار بارہ میں ہوئی۔
طاہرہ واسطی
طاہرہ واسطی کا شمار بھی معروف اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن اب وہ بھی ہمارے درمیان نہیں رہی ہیں، ان کا انتقال گیارہ مارچ دوہزار بارہ کو ہوا۔
فرح جہانزیب
فرح جہانزیب بھی معروف پاکستانی شیف تھیں اور مختلف پروگراموں میں اپنے پکوانوں کا جادو چلاتی تھیں لیکن وہ بھی ہم میں موجود نہیں ہیں ، ان کا انتقال گیارہ اگست دوہزار دس کو ہوا۔