نادرا بھی انتخابی دھاندلی میں ملوث ہے،عبدالعلیم

شائع 26 جنوری 2016 02:46pm

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ این اے ایک سو بائیس اور مبینہ دھاندلی کیس میں انصاف کے حصول کی خاطر دھرنوں اور احتجاج سمیت ہر راستہ اپنایا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان نے این اے ایک سو بائیس مبینہ دھاندلی کیس سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے لیے اب وہ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ حلقے کے لوگوں نے رضامندی سے ووٹ ٹرانسفر کرائے تو اسکے ثبوت کیوں مہیا نہیں کئے جا رہے۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات ہی شفاف نہ ہوں تو جمہوریت اور آمریت میں کوئی فرق نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نادرا بھی انتخابی دھاندلی میں ملوث ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماء نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کی طرف سے درخواست کا خارج کرنا، انصاف کی فراہمی پر سوالیہ نشان ہے۔ ووٹ کے تقدس کی جنگ ہر محاذ پر لڑی جائے گی۔

Read Comments