بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت 66 برس کے ہوگئے

شائع 12 دسمبر 2015 06:36am

ممبئی:بالی ووڈ اور تامل فلموں کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت آج چھیاسٹھ برس کے ہوگئے۔ انہوں نے اپنا فلمی سفر انیس سو پچھتر میں شروع کیا تھا۔رجنی کانت بارہ دسمبر انیس سو انچاس کو بھارتی شہر بنگلور میں پیدا ہوئے اور چھبیس سال کی عمر میں انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز انیس سو پچھتر میں تامل فلم راگ انگل اپوروا سے کیا۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر،اسکرین رائٹر اور پلے بیک سنگر کی حیثیت سے فلم نگری میں اپنی پہچان بنانے والے رجنی کانت اب تک ڈیڑھ سو سے زائد تامل،تیلگو،کنٹر،ملیالم،ہندی،انگلش اور بنگالی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔مشہور جریدیایشیا ویک کی جانب سے ایشیا کے سب سے بااثر فرد کا خطاب حاصل کرنیوالے رجنی کانت کو فلم سیواجی کیلئے چھبیس کروڑ معاوضہ لینے کے بعد ہالی ووڈ اداکار جیکی چن کے بعد سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار مانا جاتا ہے۔رجنی کانت کی آخری ریلیز فلموں میں کوچادیاں،لنگا اور کابالی شامل ہیں۔

Read Comments