کیا کروڑ پتی بننے کے لئے واقعی تعلیم کی ضرورت ہے؟ اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو آج کے بعد آپ ایسا سوچنا چھوڑ دیں گے۔ کیونکہ آج ہم آپ کو جن بولی وڈ مشہور اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں ان میں سے اکثر نے بہت ہی کم تعلیم حاصل کی۔
جی ہاں! بولی وڈ میں نام بنا کر کروڑ پتی بننے والے اکثر اداکار اعلیٰ تعلیم یافتہ بالکل بھی نہیں ہیں۔ ذیل میں ہر اداکار کی تعلیمی قابلیت بیان کی گئی ہے ملاحظہ کیجیئے۔
انوشکا شرما
اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی ابتدائی تعلیم بنگلور میں آرمی اسکول سے حاصل کی جس کے بعد بیچلرز کی ڈگری ماؤنٹ کیرمل کالج بنگلور سے حاصل کی۔
پرینیتی چوپڑا
پرینیتی چوپڑا کا شمار بھارت کی اعلیٰ تعلیم یافتہ اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے یو کے کے مانچسٹر اسکول سے بزنس، اکانومکس اور فائننس کی ڈگری حاصل کی کیونکہ وہ ایک انویسٹمنٹ بینکر بننا چاہتی تھیں۔
عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ نے اپنی ابتدائی تعلیم جمنا بائی نرسی اسکول سے حاصل کی اور اسکول مکمل ہوتے ہی انہوں نے بولی وڈ میں قدم رکھ دیا۔
ودیا بالن
ودیا بالن نے ممبئی کی یونیورسٹی سے سوشیلوجی کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد اسی سبجیکٹ میں انہوں نے ماسٹرز بھی مکمل کیا۔
پریتی زنٹا
پریتی زنٹا ایک بہت ہی برائٹ اسٹوڈنٹ تھیں انہوں نے انگریزی لٹریچر میں بیچلرز جبکہ کرمنل سائکلوجی کی ڈگری بھی حاصل کی۔
امیشا پٹیل
امیشا پٹیل بھی بولی وڈ کی اعلیٰ تعلیم یافتہ اداکارہ ہیں انہوں نے اکانومکس میں یو ایس سے ڈگری حاصل کی۔ وہ گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔
کترینہ کیف
کترینہ کیف کے پاس کوئی خاطر خواہ تعلیمی سند نہیں ان کی فیملی نے جب ایک ملک سے دوسرے ملک ہجرت کی تو پڑھائی ادھوری رہ گئی اور گھر ہی پر بہن بھائیوں کے ساتھ تعلیم حاصل کی۔
کرشمہ کپور
کرشمہ کپور نے صرف چھٹی کلاس تک ہی اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ میں انٹری مار دی۔
سوہا علی خان
سوہا علی خان نے لندن اسکول آف اکانومکس سے آئی آر اور پولیٹیکل سائنس کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے دی برٹش اسکول نئی دہلی سے ماڈرن ہسٹری کی بھی تعلیم حاصل کی۔
سوناکشی سنہا
بولی وڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی نے اپنی تعلیم ممبئی سے حاصل کی انہوں نے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔
ایشوریا رائے بچن
ایشوریا نے رچنا سنسد اکیڈمی آف آرکیٹیکچر میں ایک کورس کے لئے ایڈمیشن لیا تاہم ماڈلنگ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہی انہیں پڑھائی جاری رکھنا مناسب نہ سمجھا اور پڑھائی کو چھوڑ دیا۔
کنگنا رناوت
کنگنا نے ابتدائی تعلیم چندی گڑھ کے ڈی اے وی اسکول سے حاصل کی جس کے بعد وہ میڈیکل کی یلڈ میں جانا چاہتی تھیں تاہم اسکول کے ایک کیمسٹری ٹیسٹ میں فیل ہوگئیں جس کے بعد ان کا ارادہ بدل گیا۔
Thanks to wittyfeed