حکومت گرانے کیلئے عمران خان پر فنڈز اکھٹے کرنیکا الزام

شائع 26 جنوری 2016 04:51pm

وزیراطلاعات پرویزرشید کہتے ہیں عمران خان نے دو ہزار گیارہ میں حکومت گرانے کے نام پر بیرون ملک سے فنڈز اکھٹے کیے، ہنڈی کے ذریعے پیسے ملک میں لانے کا اعتراف بھی کیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن انصاف کا ساتھ دے گا یا پھر عمران خان کے دباو¿ میں آئے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے دوہزار گیارہ میں حکومت گرانے کے نام پر بیرون ملک سے فنڈز اکھٹے کیے کپتان نے ہنڈی کے ذریعے پیسے لانے کا اعتراف کیا۔پاکستان کے دشمنوں نے بھی عمران خان کو فنڈز فراہم کئے عمران خان کے چندے پر ان کی پارٹی میں بھی سوالات اٹھے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے بعض رویوں پر شدید تحفظات ہیں۔ عمران خان کے اعتراف جرم کے بعدالیکشن کمیشن اس کیس کا فیصلہ جلد از جلد کرے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لوگوں کو دھوکا دیا اور جھوٹ بولاعمران خان قوم سے معافی مانگیں۔

Read Comments