بولی وڈ میں ناکامی کا شکار معروف اداکار
زاید خان زاید خان کا شمار بولی وڈ کے معروف اداکار کے طور پر ہوتا ہے اور وہ بولی وڈ میں کئی فلموں میں اہم کردار بھی ادا کرچکے ہیں، تاہم انہیں صرف کامیابی فلم میں ہوں نا سے ملی جس میں کنگ خان ان کے ساتھ جلوہ گر تھے، بعد میں وہ فلم شبد میں ایشوریا کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں لیکن اس سے بھی ان کو فلموں میں کامیابی نہیں مل سکی۔ اپروا اگنی ہوتری اپروا نے کنگ خان اور ماہرہ خان کی فلم پردیس سے بولی وڈ میں قدم رکھا، اگرچہ کہ یہ فلم بولی وڈ میں کامیاب ہوگئی لیکن اپروا فلم میں کوئی مرکزی کردار نہ ہونے کی وجہ سے خاطر خواہ شائقین کی نظروں میں نہ آسکے۔ بعد میں وہ ہم ہوگئے آپکے، کرودھ، پیار کوئی کھیل نہیں جیسی فلموں میں بھی آئے،تاہم ان کو کامیابی نہیں مل سکی۔ جس کے بعد وہ ڈرامے جسی جیسی کوئی نہیں میں جلوہ گر ہوئے ۔ اور ان کو ڈرامے سے خاطر خواہ پبلسٹی ملی۔ اقبال خان اقبال خان بھی بولی وڈ میں کچھ دل نے کہا، فن ٹوش جیسی متعدد فلموں میں کام کرچکے ہیں لیکن اب تک وہ بھی بولی وڈ میں قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوسکےہیں۔