شائع 02 نومبر 2017 10:39am

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر 12 بولی وڈ سلیبریٹیز

بھارتی فلم انڈسٹری دنیا کی دوسری سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہے۔ اس انڈسٹری کو قائم ہوئے 100 برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک بے شمار اعزازات سے نوازی جاچکی ہے۔ جہاں انڈسٹری کو کئی اعزازات حاصل ہوئے وہیں اس کے لئے خدمات انجام دینے والے افراد نے بھی کئی ریکارڈز اپنے نام کئے۔

آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ وہ کون کون سے بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا رکھا ہے اور یہ بھی بتانے جارہے ہیں کہ ان کا نام اس ریکارڈ بک میں کیوں شامل کیا گیا۔

آشا بھوسلے

آشا بھوسلے بھارت کی لیجنڈری اداکارہ ہیں انہوں نے اپنے کیریئر میں بے شمار گانے گائے۔ انہیں سال 2011 میں سب سے زیادہ اسٹوڈیو میں ریکارڈنگز کرانے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق انہوں نے اب تک 11000 سے زائد گانے گا لئے ہیں۔

ابھیشیک بچن

آپ کو یقین تو نہیں آرہا ہوگا لیکن ابھیشیک بچن کے پاس بھی ایک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہے۔ انہیں 12 گھنٹے کے دوران کسی بھی اسٹار کی جانب سے سب سے زیادہ عوام کے درمیان جانے پر اس ریکارڈ بک کا حصہ بنایا گیا۔

سوناکشی سنہا

سوناکشی سنہا کا شمار بولی وڈ کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے ان کا نام سال 2016 میں اس بک میں شامل کیا گیا۔ انہیں یہ اعزاز ایک ایونٹ کے درمیان ایک وقت میں سب سے زیادہ ناخن پالش اپلائی کرنے پر ملا۔

شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کو بولی وڈ کا کنگ کہا جاتا ہے، انہیں رومانیت کا کنگ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے مداحوں کی تعداد بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا کے بے شمار ممالک میں بھی ہے۔ ان کا نام گنیز بک میں 2013 میں درج ہوا۔ انہیں اداکاروں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔

امیتابھ بچن

امیتابھ بچن کو بولی وڈ کا بگ بی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ تاہم انہیں گنیز بک میں جگہ 'ہنومان چالیسا' کو 19 مختلف گلوکاروں کے ساتھ گانے پر ملی۔

کترینہ کیف

کترینہ کا شمار بولی وڈ کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ سال 2013 میں انہیں بھی اداکاراؤں میں سب سے کمائی کرنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔

کمار سانو

بولی وڈ فلموں کے لیجنڈ گلوکار کمار سانو کا نام بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے ان کا نام ایک دن میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے پر شامل کیا گیا۔ انہوں نے یہ اعزاز 1993 میں ایک ہی دن میں 28 گانے ریکارڈ کرانے پر دیا گیا ہے۔

سمیر انجان

سمیر انجان کو بولی وڈ میں سب سے زیادہ گانوں کو لیرکس دینے پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔ ان کا نام سال 2015 میں 3524 گانوں کو کمپوز کرنے پر کیا گیا۔

للیتا پاوار

للیتا پاوار نے بھارت کی 700 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی اور 70 سال تک انڈسٹری کو سَرو کیا۔ انہیں 70 سال کے طویل عرصے تک اداکاری کرنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔

اشوک کمار

اشوک کمار نے 1936 میں جیون نائیا کے ساتھ ڈیبیو کیا۔ انہیں بولی وڈ فلموں کے لیڈنگ رولز میں سب سے لمبا کیریئر حاصل ہے اور اسی پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔

جگدیش راج

جگدیش راج کو بولی وڈ فلموں میں سب سے زیادہ ٹائپ کاسٹ اداکار کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے 144 فلموں میں پولیس انسپیکٹر کا کردار نبھایا اور اسی پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔

کپور فیملی

کپور فیملی کا نامبھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔ اس فیملی سے سب سے پہلے اداکار پرتھوی راج کپور تھے اور یہ سلسلہ اب بھی کرینہ اور رنبیر کپور کی صورت میں جاری و ساری ہے۔

Thanks to theemergingindia

Read Comments