پشین میں ایف سی اہلکاروں کی کاروائی

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2016 05:44am

بلوچستان: پشین میں ایف سی نے کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا، ایف سی کی اس کارروائی سے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

دہشتگردی کا سورج اب غروب ہورہا ہے،گزشتہ روز دہشتگردوں کے نصیب میں ناکامی ہی رہی،پشاور میں جہاں پانچ بموں کا ناکارہ بنایا گیا وہیں کوئٹہ میں بھی قوم کے محافظوں نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف سی اور حساس ادارے نے پشین کے علاقے برشور میں کارروائی کی،جس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ برآمد کرلیا گیا۔

پکڑے گئے اسلحے میں راکٹ لانچرز،گیارہ دیسی ساختہ بم ، اکتیس بارودی سرنگیں، ریمورٹ کنٹرول اور ڈیٹونیٹرز بھی شامل ہیں۔ایف سی بروقت کارروائی سے پشین میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

Read Comments