ممبئی : بولی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی بیٹی دینا واڈیا کے انتقال پرتعزیت کی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے دینا واڈیا کے دنیا سے جانے پر بے انتہا افسوس کا اظہار کیا اور خود کو ان سے ملاقات پرخوش قسمت قرار دیا ۔
پریتی کا کہنا تھا کہ دینا واڈیا بہت اچھی خاتون تھیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح اور دینا واڈیا میں مماثلت کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ انہوں نے پہلے کبھی دولوگوں میں اتنی زیادہ مماثلت کبھی نہیں دیکھی ۔
دینا واڈیا سے متعلق اپنے تاثرات بیان میں پریتی نے کہا کہ وہ بہت اچھی خاتون تھیں اور تاریخ پر انہیں کافی گرفت تھی ۔ اپنے بیان میں اداکارہ نے دینا واڈیا سے آخری ملاقات کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ اس ملاقات میں آئی پی ایل کے میچز سے متعلق جاننے کی خواہشمند تھیں اور ساتھ ہی وہ میری زندگی میں بہت زیادہ دلچسپی لیتی تھیں ۔