ممبئی : ایشوریا اور شاہ رخ خان ولی وڈ میں دیوداس اور محبتیں جیسی کئی بلاک بسٹر فلمیں دے چکے ہیں، اور ماضی میں دونوں کی جوڑی اتنی مقبول تھی کہ ہر ڈائریکٹر ان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا تھا۔ دونوں ایک مرتبہ پھر فلم اے دل میں مشکل میں مداحوں کو اکھٹے نظر آئے۔
اگرچہ کہ اس فلم میں کنگ خان کا مختصر کردار تھا، لیکن مداحوں نے فلم میں محسوس کیا کہ کنگ خان اور ایشوریا کی جوڑی اب بھی کافی بھلی محسوس ہوتی ہے، تاہم بری خبر یہ ہے کہ ایش نے کنگ خان کے مقابل کردار کو ٹھکرادیا ہے۔
ایشوریا ابھی فلم میں فنے خان میں کام کررہی ہیں اور فلموں کا انتخاب وہ بہت ہی محتاط انداز میں کررہی ہیں، ایش کو کنگ خان کے مقابل بھی پراجیکٹ کی پیشکش کی گئی تھی لیکن فلم میں ان کو اپنا کردار زیادہ جاندار محسوس نہیں ہوا جس کے باعث انہوں نے یہ فلم رد کردی ہے۔
حال ہی میں ایش کی فلم اے دل ہے مشکل ریلیز ہوئی ہے، فلم میں ایش کی اداکاری کو کافی پسند کیا گیا ہے۔